ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوروپین وفدپر اویسی نے کہا،غیروں پہ کرم، اپنوں پر ستم! ایسا کیوں؟

یوروپین وفدپر اویسی نے کہا،غیروں پہ کرم، اپنوں پر ستم! ایسا کیوں؟

Tue, 29 Oct 2019 20:11:15    S.O. News Service

نئی دہلی،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  جموں و کشمیر کی موجودہ حالت کو دیکھنے کے لئے یورپی ممبران پارلیمنٹ کا 27 رکنی وفد سری نگر پہنچ چکا ہے۔آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی وفد ہے جو حکومت کی اجازت پر کشمیر کا دورہ کر رہا ہے۔اب اسی کو لے کر ملک میں سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔اپوزیشن پارٹیاں حکومت سے پوچھ رہی ہیں کہ جب اپنے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے تو غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ کو کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ یہی نہیں اپوزیشن بھی پوچھ رہا ہے کہ غیر ملکی ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر بھیجا جانا کشمیر کا بین الاقوامی کرنا نہیں ہے؟۔وہیں اے آئی ایم ایم پی اسد الدین اویسی نے کہاکہ یوروپین یونین کے ایم پی  اسلام فوبیا نام کی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ مسلم اکثریتی وادی جا رہے ہیں۔غیروں پہ کرم، اپنوں پر ستم، اے جان وفا، ایک ظلم نہ کر، رہنے دے اب تھوڑا سا دھرم۔


Share: